بچوں کے برتھ سرٹیفیکٹ نہ بنوانے والے پاکستانیوں کوخوشخبری سنادی گئی

0
37

ریاض: پاکستان کی موجودہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں‌ کی مشکلات کم کرنےکےلیے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے، اسی سلسلے میں‌ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی جو اپنے بچوں کا پیدائشی سرٹیفیکٹ نہیں بنوا سکے اور وطن واپس آنا چاہتے ہیں اُن کے لیے پاکستانی سفارت خانے میں آؤٹ پاس جاری کرنے کا خصوصی انتظام موجود ہے۔

فرض شناسی غالب آگئی :پشاور ایئرپورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

سعودی عرب میں‌ پاکستانی بچوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے عرب میڈیا پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے بچوں کے لیے جن کے والدین نے شناختی کارڈ یا برتھ سرٹیفکیٹ نہیں بنوائے انہیں محدود پیمانے پر قونصلیٹ کی جانب سے انتظامات فراہم کیے جاتے ہیں۔

اپناگھرہی اچھا ہے،میرے ساتھ ناروے میں دھوکا ہوگیا

سعودی حکام کیطرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم بیشتر پاکستانی ایسے ہیں جنہوں نے اقامہ زائد المعیاد ہونے کے بعد اپنے بچوں کا برتھ سرٹیفیکٹ نہیں بنوایا اور نہ ہی انہیں اسپتال کی جانب سے کوئی لیٹر جاری کیا گیا۔

سعودی شاہی مہمان اسلام آباد کی بجائے ڈیرہ غازی خان کیوں پہنچے؟خبرنے کھلبلی مچادی

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اس کی فیس پچاس ریال مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ آؤٹ پاس وہ سفری دستاویز ہے جس پر بیرون ملک سے صرف اپنے ملک ہی سفر کیا جا سکتا ہے، آوٹ پاس کی سہولت لینے کا والا شخص کسی دوسرے نہیں بلکہ اپنے ہی ملک جاسکتا ہے کیونکہ اُسے سفارت خانے کی جانب سے ہنگامی بینادوں پر پاسپورٹ کا متبادل آؤٹ پاس کی صورت میں دیا جاتا ہے۔

Leave a reply