سعودی شہریوں سے موبائل فون چھینے والا ایک ملزم گرفتار

0
137
khi arrest

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے نوٹس پر اسلام آباد پولیس کا بروقت ایکشن۔اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف ایٹ سے سعودی شہریوں سے موبائل فون چھینے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

اسلام آباد پولیس نے 12 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرکے دونوں موبائل فون برآمد کر لئے ہیں۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔اسلام آباد پولیس نے موبائل ٹیکنالوجی۔ کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزم کو ٹریس کیا۔آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی علی رضا نے سعودی سفارت خانے جا کر برآمد شدہ موبائل فون متعلقہ حکام کے سپرد کئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی۔ ڈی آئی جی علی رضا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔وزیر داخلہ نے کہا اسلام آباد پولیس ملزم کی گرفتاری اور موبائل فون برآمد کرنے پر مبارکباد اور تحسین کی مستحق ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے متعلقہ پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ایٹ میں ڈاکوؤں نے سعودی شہریوں کو لُوٹ لیا تھا،پولیس کے مطابق سیکٹر ایف ایٹ میں ڈاکووں نے دوسعودی شہریوں سے لوٹ مار کی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

ہاسٹل کے بعد بیوٹی پارلر میں خفیہ کیمروں سے خواتین کی "نازیبا ویڈیو "بنانے کا واقعہ

Leave a reply