سعودی وزیر خارجہ کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

0
43

سعودی وزیر خارجہ کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی بھی ہمراہ تھے.

واضح ر ہے فیصل بن فرحان السعود کا بطور سعودی وزیر خارجہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ سعودی وزیر خارجہ ایسے موقع پر پاکستان آئے ہیں جب چند روز قبل پاکستان نے ملائشیا سمٹ کانفرنس میں شرکت نہیں کی تھی اور ترک صدر نے پاکستان اور سعودی عرب کے حوالہ سے بیان دیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے ترک صدر کے بیان کی سختی سے تردید کی تھی.

ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

سعودی وزیر خارجہ کے دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان 14 دسمبر کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کی جس کے بعد وہ ریاض روانہ ہوئے۔

پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات میں مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اورسفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔یہ بھی قابل غوربات ہےکہ عرب دنیا اس وقت پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی بہت زیادہ مشکورہیں کیونکہ عمران خان نے اوآئی سی کے وجود کونقصان پہنچنے سے بچانے میں اہم کردارادا کیا ہے

Leave a reply