سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

0
34

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود  نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جو کہ قریبی دوستانہ و تاریخی تعلقات اور عوام کی سطح پر تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے فروری 2019ءمیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دونون ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی تعلقات اور مختلف شعبوں بالخصوص پیٹرو کیمیکلز، معدنیات اور قابل تجدید توانائی میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے عزم کو سراہا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب کی ٹیم سیاحتی شعبہ کی ترقی میں تعاون کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گی جیسا کہ ان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد سے ملاقات کے دوران طے پایا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی المیہ اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو تفصیل سے اجاگر کیا۔ انہوں نے بھارت کے امتیازی شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز پر بھی روشنی ڈالی جس کے تحت بھارتی حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو منظم انداز میں نشانہ بنا رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کے کنٹرول لائن پر جارحانہ اقدامات سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور علاقائی امن و استحکام داﺅ پر لگ گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو کشمیری عوام کی آزادیوں اور حقوق کے تحفظ، تنازعہ جموں و کشمیر کے حل کے لئے سہولت فراہم کرنے اور بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے پاکستانی عوام اور قیادت کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور کثیر الجہتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہزادہ فیصل نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کو اہم قومی معاملات پر فوری تعاون کا بھی اعادہ کیا۔ تنازعہ جموں و کشمیر کے تناظر میں اسلامی تعاون تنظیم کے کردار میں اضافے پر بھی غور کیا گیا۔ یہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔ فریقین نے مسلسل اعلیٰ سطحی رابطے برقرار رکھنے اور باہمی امور اور علاقائی مسائل پر قریبی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی بھی ہمراہ تھے. وزارت خارجہ آمد پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا،

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انھوں نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور دیگر قیادت کا شکریہ ادا کیا،دونوں رہنمائوں نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور اراکین وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارتِ خارجہ کے سنیر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ظہرانے کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کو الوداع کیا

واضح ر ہے فیصل بن فرحان السعود کا بطور سعودی وزیر خارجہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ سعودی وزیر خارجہ ایسے موقع پر پاکستان آئے ہیں جب چند روز قبل پاکستان نے ملائشیا سمٹ کانفرنس میں شرکت نہیں کی تھی اور ترک صدر نے پاکستان اور سعودی عرب کے حوالہ سے بیان دیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے ترک صدر کے بیان کی سختی سے تردید کی تھی.

Leave a reply