باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک بار پھر ڈرون حملہ کیا ہے، سعودی عرب نےڈرون حملہ تو ناکام بنا دیا البتہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں
سعودی عرب کے کنگ عبداللہ ایئر پورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا، سعودی اتحادی افواج نے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ،گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے جو ایئر پورٹ پر کیا گیا اور اسے ناکام بنایا گیا، ڈرون تباہ کیا گیا تو اسکا ملبہ ایئر پورٹ پر ہی گرا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کا تعلق سعودی عرب سے نہیں بلکہ سب غیر ملکی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ، ڈرون کا ملبہ گرنے سے عمارت کے شیشے بھی ٹوٹے ہیں
سعودی عرب پر مسلسل ڈرون حملوں کے بعد سعودی فوجی اتحاد نے حوثی ملیشیا کی دشمنی کو روکنے کے لیے ایک وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 10 فروری کو بھی سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والے اسی طرح کے حملے میں مختلف ملکوں کے 12 شہری زخمی ہوئے تھے۔
2015 کے بعد سے یمن کے حوثی باغی سعودی عرب کے اندر فوجی تنصیبات اور تیل کے اہم دھانچوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،
واضح رہے کہ ایران اور سعودی پراکسی جنگ یمن کے اندر لڑی جار ہی ہے جس میں دنوںطرف سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے جاتے ہیں. جب سے بائیڈن اقتدار سمبھالا ہے تب سے سعودی عرب حوثیوں کے حملے تیز ہوئے ہیں.
سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف
پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث
بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے
ابوظہبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کا یمن پر فضائی حملہ
حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے
اسرائیلی صدر کے دورہ کے دوران حوثی باغیوں کا یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملہ
حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان
حوثی باغیوں کے بعد عراقی تنظیم کے یو اے ای پر ڈرون حملے
ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب ،یواے ای کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری