سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں 9 پاکستانی جاں بحق ہو گئے.

پاکستان کے ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں اسلام نگر اور چک 18 کے رہائشی وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں مقیم تھے جوعمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ سے ریاض واپسی کے دوران القصیم کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے۔ اس افسوسناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد لقمہ اجل بن گئے جن میں مرد، عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں ذوالفقار علی، شہباز علی ولد محمد یونس، ام عمارہ زوجہ شہباز علی کے علاوہ عماریہ بی بی زوجہ محمد طیب گورایہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حرم فاطمہ ولد محمد طیب، ابوذر ولد طیب، تحریم فاطمہ ولد محمد شہباز، حریم فاطمہ محمد شہباز اور محمد داؤد ولد طیب بھی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں محمد طیب عبدالحادی، محمد شہباز اور عبد الوہاب ولد محمد شہباز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں نوپاکستانی شہری جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں پاکستانی فیملیز کے ارکان عمرہ کی ادائیگی کے بعد دارالحکومت ریاض پہنچ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے.بتایا گیاہے کہ ننکانہ صاحب کے نواحی گائوں اسلام نگر کے رہائشی وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں مقیم تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
تمام افرادعمرہ ادا کرنے کے بعد مدینہ منورہ سے ریاض واپسی کے بعد القصیم کے قریب حادثے کا شکارہوگئے جس میں نو افراد لقمہ اجل بن گئے. حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

Shares: