یمن کےحوثی باغیوں‌ کی سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش

0
22

یمن کےحوثی باغیوں‌ کی سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش

باغی ٹی وی : یمن میں عرب عسکری اتحاد نےحوثی باغیوں کا ایک بمبار ڈرون تباہ کر کے سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں شہری آبادی پر حملے کے لیے ایک بمبار ڈرون مملکت کی طرف چھوڑ تاہم عرب اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمبار ڈرون کو مار گرایا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترجمان نے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں‌ کے حملے کوبین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں سے حوثیوں‌ کی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

قبل ازیں 14 نومبر کو حوثی باغیوں‌نے سعودی عرب کی سرزمین پر شہری آباد کو نشانہ بنانےکے لیے ایک ڈرون حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔اس سے پہلے 12 نومبر کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب پر 5 ڈرون حملے کیے جنہیں ناکام بنا دیا گیا اور تمام بمبار ڈرون تباہ کر دیے گئے تھے

Leave a reply