زینب قتل کیس؛ سزا یافتہ میاں بیوی سمیت تینوں ملزمان بری

زینب قتل کیس میں سزا یافتہ میاں بیوی سمیت تینوں ملزمان کو مقدمہ سے بری

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل 2رکنی بنچ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے تھانہ سول لائن کے مشہور9سالہ زینب قتل کیس میں سزا یافتہ میاں بیوی سمیت تینوں ملزمان کو مقدمہ سے بری کر دیا ہے سیشن عدالت نے 26اکتوبر2021کو ٹرائل کے بعدبابر مسیح اور عدنان کو سزائے موت اور5،5لاکھ ہرجانہ کی ادائیگی کا حکم دیا تھا.

جبکہ بابر مسیح کی اہلیہ کویتا عرف انیقہ کودفعہ201کے تحت 7سال قید سخت اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ملزمان نے چوہدری یاسر محمود چٹھہ ایڈووکیٹ اور راجہ عمار عزیزایڈووکیٹ کے ذریعے سیشن عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا گزشتہ روزسماعت کے دوران ملزمان کے وکلانے حتمی دلائل میں موقف اختیار کیا کہ مدعی کے مطابق جب مقتولہ کے والدین اور اہل محلہ بابر مسیح کے گھر گئے تو لاش اندر پڑی تھی لیکن ملزمان انہیں دیکھ کر فرار ہو گئے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
خیال رہے کہ اس گھر کے عقب میں کوئی راستہ نہ تھا اور داخلی دروازے پر اہل محلہ بڑی تعداد میں موجود تھے جس سے ملزمان کے بھاگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ اتنی بڑی تعداد میں اہل علاقہ کی موجودگی کے باوجود کوئی بھی عینی شاہدف بطور گواہ پیش نہیں ہوا عدالت نے ملزمان کے وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر تینوں ملزمان کو بری کر دیا یاد رہے کہ تھانہ سول لائن پولیس نے22مارچ2021کو مقتولہ کے والد عمران کی مدعیت میں قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزمان نے9سالہ زینب کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا.

مقدمہ کے متن کے مطابق9سالہ زینب 22مارچ کی شام گلی سے اچانک غائب ہوگئی جس کو تلاش کرنے کے دوران محلے کے بچوں نے بتایا کہ زینب کی جوتی بابر مسیح کے گھر سے ملی ہے جب بچی کے والدین اور اہلیان علاقہ نے بابر مسیح کے گھر جا کر دیکھا تو زینب کی لاش چارپائی کے نیچے چھپا کر رکھی گئی تھی جو نیم برہنہ تھی اور اس کے چہرے اورجسم پر دانتوں کئے نشان تھے جس پرپولیس نے 26مارچ کو ملزمان کوباضابطہ گرفتارکیا تھا۔

Comments are closed.