مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

قوم پرست جماعتیں اپنی آواز ہر فورم پر اٹھاسکتی ہیں
0
146
PPP

کوئٹہ: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں، سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔

باغی ٹی وی: کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، بلوچستان کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی، مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا، ہم سب مل کر ہی مثبت نتائج دے سکتے ہیں، سرفراز بگٹی کو سب سے پہلے گوادر کے دورے کا کہا ہے، جہاں پچھلے چند دنوں میں بارش سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے تو وہاں کے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے انتظامات بھی کریں گے امید ہے کہ وزیراعلیٰ گوادر کےعوام کو ریلیف پہنچائیں گے-

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات میں 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ دیا تھا، ہم چاہتے تھے کہ اقتدار ملے تو عوامی معاشی معاہدہ پرعمل کریں، جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو نیشنل ایکشن پلان کے مطابق دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کا مقابلہ کریں گے، دہشت گردی کے لیے ہماری پالیسی 2008 میں بنائی تھی، جس کے تحت سوات، وزیرستان میں مقابلہ کیا ہم بلوچستان میں بھی اسی پالیسی کے مطابق اس مسئلے کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ پورے ملک اور خاص طور پر بلوچستان میں لاپتا افراد کا مسئلہ متنازع اور گھمبیر مسئلہ رہا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ اپنی مفاہمتی پالیسی کے مطابق پارلیمان میں ایک کمیٹی بنائیں۔

سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اب شہیدوں کی جماعت کی حکومت ہے، کوشش ہے کہ بلوچستان کےعوام اب قربانیاں نہ دیں، ہم کوشش کریں گےکہ بلوچستان کےتمام مسائل حل کریں، ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کریں گے، ہم لاپتا افراد کا مسئلہ حل کرنے کوشش کریں گے، اس مسئلےکو حل کرنے کیلئے کمیٹی بنائیں گے، میں تمام سیاسی جماعتوں کو کمیٹی میں دعوت دیتا ہوں، ہم پارلیمنٹ سے باہر موجود لوگوں سے بھی بات کریں گے، لاپتا افراد کا معاملہ بہت سنجیدہ ایشو ہے، اس حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی میں تمام لوگوں کی نمائندگی ہوگی تو اچھی تجاویز سامنے آئیں گی، پیپلز پارٹی سب سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرتی ہے، سب کی مشاورت سے ہی سرفراز بگٹی کو وزیرِ اعلی نامزد کیا تھا،قوم پرست جماعتیں اپنی آواز ہر فورم پر اٹھاسکتی ہیں،سنی اتحاد کونسل جس کو چاہےاپنا نمائندہ بنائے،اچکزئی صاحب اگر پی ٹی آئی کا نمائندہ بننے جارہے ہیں تو وہ قوم پرست نہیں رہے۔

الیکشن 2024: پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا،اپسوس سروے

ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

Leave a reply