سپریم کورٹ کے اختیارات کو ریگیولیٹ کرنے کی کوشش کو خدارا سبوتاژ نہ کریں. مفتی منیب الرحمان

ممتاز عالم دین اور تنطیم وفاق المدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کی ہے کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو ریگیولیٹ کرنے کی کوشش کو خدارا سبوتاژ نہ کریں، دور اندیشی کاثبوت دیجئے۔

ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ آپ 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، از خود نوٹس، سپریم کورٹ کے بینچوں کی تشکیل کا اختیار سینیئر جج صاحبان کی سہ رکنی کمیٹی کو تفویض ہونے کی صورت میں آپ کے بعد آنیوالوں پر بھی لاگو ہوگا جبکہ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں، عدلیہ کے ادارے میں توازن رکھنے کا مسئلہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
واضح رہے کہ آج پاکستان کے دو اہم ادارے آمنے سامنے سامنے ہیں آج بھی قومی اسمبلی میں متعدد ارکان اسمبلی اور وفاقی وزراء نے سپریم کورٹ کے بعض ججز پر تنقید کی ہے اور ان کے فیصلوں کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی جبکہ اس سے قبل وفاقی وزیر خواجہ‌آصف نے بھی اسمبلی کے فلور عدلیہ پر تنقید کی تھی.

Shares: