سکول کھلنے کے پہلے روز ہی کرونا کے 70 کیسز سامنے آ گئے

0
46

سکول کھلنے کے پہلے روز ہی کرونا کے 70 کیسز سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں سکول کھلنے کے پہلے ہی دن 70 طلبا میں کرونا کی تشخیص کے بعد والدین خوف میں مبتلا ہو گئے

شمالی فرانس کے شہر روبے میں ایک بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سات سکول بند کر دیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ بچے سے رابطے میں رہنے والے خاندانوں کو آگاہ کریں گے۔ سکول اپنی تدریسی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھیں گے۔

گذشتہ ہفتے فرانس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے آغاز پر سکول بھی دوبارہ کھول دیے گئے تھے۔تاہم بہت سے لوگوں نے اس اقدام پر تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔ رائے عامہ کے ایک جائزے میں 69 فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ حکام انھیں محفوظ نہیں رکھ سکتے۔ متاثرین کی وجہ سے بہت سے دیگر سکولز بھی بند ہیں

فرانس کے وزیر تعلیم کاجین میچل بلینکوئر نے فرانسیسی براڈکاسٹنگ ادارے آر ٹی ایل کو بتایا کہ تقریباً 40 ہزار سکولوں میں کورونا وائرس کے 70 مریض سامنے آئے ہیں۔ تمام متاثرہ سکول بند کر دیے گئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکام عوام کے تحفظ کے لیے کس قدر سختی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کی پڑھائی نہ ہونے کے بھی سنجیدہ نتائج ہو سکتے ہیں۔

وزیرکا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو صحت کے اقدامات کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

دوسری جانب فرانس میں مقیم پاکستانی نژاد فیملی کے 3 افراد کوروناوائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ فوت ہونے والا ریاض گجرات سے تعلق رکھتا تھا جبکہ تین ہفتے قبل ریاض کی اہلیہ اور بدھ کی رات بیٹی بھی فوت ہوگئی تھی۔ریاض کی ایک بیٹی ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ اس کی بہو کورونا سے صحت یاب ہوگئی ہے۔

Leave a reply