ایس سی او کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شرکت کی. بلاول بھٹو زرداری
ایس سی او کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شرکت کی. بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا اور بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا ہے جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں بھی مسلمانوں اور پاکستانیوں کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی پراپیگنڈے کی نفی کی، بھارتی ہم منصب کا رویہ پیشہ ورانہ تھا، کانفرنس میں میزبان کی جانب سے اٹھائے گئے کچھ ایشوز کا میں نے جواب دیا، ایس سی او کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شرکت کی ، میں کوئی بھی پلیٹ فارم چھوڑنے کا حامی نہیں ہوں۔
بلاول نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) اجلاس میں شرکت بہت مشکل فیصلہ تھا، پہلی بار ہمیں پتا چلا ایس سی او بھارت میں ہو رہا ہے تو مجھےاس میں دلچسپی نہیں تھی، ہم نے دفتر خارجہ میں اس معاملے پر مشاورت کی، ایس سی او فورم کا بانی روس اور ہمارا دیرینہ دوست چین ہے، بھارت نے پورے پروٹوکولز کے ساتھ ایس سی او کی میزبانی کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت سے پہلےہم نےتفصیلی مشاورت کی،اتحادی جماعتوں سےرابطےکیے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ اچھا فیصلہ تھا، میزبان ملک کامنصوبہ تھاکہ اس پلیٹ فارم کواپنےمقاصدکیلئے استعمال کریں، نام لیے بغیر ہمارے میزبان نے کچھ مسائل کا ذکر کیا تھا، ہم نے بھی پاکستان کا مؤقف سامنے رکھا، بھارت کےبیانیےکامنہ توڑجواب یہ تھاکہ میں وہاں انہیں بتاؤں میں شہید کا بیٹا ہوں، ہم اصولی طورپرچاہتےہیں کہ دہشتگردی کاحل نکالیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے وہاں سے جانے کے بعد ہمارے میزبان نے پاکستان سے متعلق انتہائی غلط الفاظ استعمال کیے۔ بلاول نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے متعلق ابھی فیصلہ کیا جانا ہے، پاکستان فیصلہ کرے گا کہ سربراہی اجلاس میں کس نوعیت کی شرکت کی جائےگی۔