سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ کس کو دیں ، ن لیگ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
ن لیگی قیادت تاحال فیصلہ نہ کرسکی،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے سینیٹر بننے کے لیے نظریں پنجاب پر رکھ لیں،۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ن لیگ کو پورے پاکستان میں صرف پنجاب سے سینیٹ کی 4 سے 5 سیٹیں حاصل ہونے کی امید ہے جس کے باعث ن لیگ کے مرکزی قائدین پنجاب سے سینیٹ کے امیدوار بننے کے خواہاں ہیں ۔
سابق گورنر سندھ اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر،مفتاح اسماعیل،راجہ ظفر الحق،شاہ محمد شاہ پنجاب سے ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں مشاہد اللہ خان بھی پنجاب سے سینیٹر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ حکومت کا جواب عدالت میں جمع
سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے
ن لیگ سینیٹ ٹکٹ کے لئے تاحال پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب نہ کر سکی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ اور سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی کے اجلاس کے حوالے سے ن لیگ کے اہم قائدین میں مشاورت کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے مطابق مظفر آباد کے جلسے کے بعد پارلیمانی پارٹی اور پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔11 فروری سے قبل سینیٹ کے تمام معاملات طے کر لیں گے ۔