کراچی : سی ویو پر 2 نوجوان ڈوب گئے
کراچی میں سی ویو پر سمندر میں 2 نوجوان ڈوب گئے دونوں کزنز تھے-
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق غوطہ خوروں نے ایک نوجوان سونو کی لاش نکال لی ہے جبکہ دوسرے نوجوان دانیال کی تلاش جاری ہے ڈوبنے والے دونوں افراد کا تعلق پپری سے ہے دونوں نوجوان اہل خانہ اوردوستوں کےہمراہ پکنک منانےآئےتھے۔
کوہلو: تیز بارش کے باعث گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،بچے سمیت 3 افراد سوار
دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لانڈھی کا رہائشی 6 سالہ فیصل بھی سمندر میں ڈوب گیا جس کی تاحال تلاش جاری ہے۔
سمندر میں ڈوبنے والے لڑکوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی جان بچائی جا سکتی تھی، ریسکیو ٹیموں کو اطلاع بھی دی گئی تھی لیکن انتظامیہ نے فوری ایکشن نہیں لیا۔
عید کی شاپنگ کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی موت
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے کی تلاش کے بعد نوجوان سونو کی لاش ملی جبکہ لاپتا دانیال کی تلاش جاری ہے۔