پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ نے اپنے مالک پر گولیاں چلا دیں، گولی لگنے سے مالک کی موت ہو گئی

واقعہ غالب مارکیٹ میں پیش آیا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق نجی سیکورٹی کمپنی کا مالک غلام رسول دفتر کی پارکنگ میں پہنچا تھا اور اپنی گاڑی سے سامان نکال رہا تھا کہ سیکورٹی گارڈ نے اس پر گولیاں چلا دیں،مالک کو سر میں گولی لگی اور وہیں موت ہو گئی، سیکورٹی گارڈ نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ نجی سیکورٹی کمپنی کا مالک ملازمین پر سختی کرتا تھا اس لئے اسکی جان لی.

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی سیکورٹی کمپنی کے مالک پاک فوج سے ریٹائرڈ میجر تھے، جبکہ سیکورٹی گارڈ بھی پاک فوج سے ہی ریٹائرڈ تھا،ابتدائی تفتیش کے دوران گارڈ نے بتایا کہ مالک ان پر جادو ٹونا کرواتے تھے،ملازمین پر سختی کرتے تھے،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکورٹی گارڈ نے پہلے ایک گولی چلائی تو مقتول گر گئے، سیکورٹی گارڈ دوبارہ قریب آیا اور سر کے قریب گن سے گولی چلائی.

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

Shares: