ایس ای سی پی کی کمشنر سعدیہ خان کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف متفرق درخواست دائر

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی کمشنر سعدیہ خان کی دوبارہ تعیناتی روکنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کمشنر سعدیہ خان کی تعیناتی کے خلاف جاوید برکی کے وکیل محمد واوڈھا نے درخواست دائرکی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد سعدیہ خان نے دوبارہ تعیناتی کے لیے رجوع کیا ہے۔سعدیہ خان کی پہلی تعیناتی بھی غیر قانونی ہے، ان کی دوبارہ تعیناتی کو روکا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سعدیہ خان کو کمشنر ایس ای سی پی تعینات کرکے اختیارات کا غلط استعمال کیا،جب مفادات کا ٹکراؤ ہو تو کسی بھی شخص کو کمشنر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ سعدیہ خان کو مارچ 2020 میں کمشنر ایس ای سی پی تعینات کیا گیا تھا۔اس وقت سعدیہ خان کے پاس فن لینڈ قونصلر جنرل کا اعزازی عہدہ بھی تھا۔ درخواست گزار میں کہا گیا کہ فن لینڈ کی بہت ساری کمپنیز پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔سعدیہ خان نے خود فن لینڈ میں قونصل جنرل کا عہدہ رکھنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ جب سعدیہ خان کو کمشنر تعینات کیا گیا تھا وہ دو کمپنیز کی سی ای او بھی تھیں۔
کرپشن تحقیقات: ایس ای سی پی سے فرح گوگی کی کمپنی کا ریکارڈ طلب
مزید یہ بھی پڑھیں؛
معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ
مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سعدیہ خان کی تعیناتی ایس ای سی پی کے پاکستان کے ایکٹ 1997 کی خلاف ورزی ہے، وہ کمشنر ایس ای سی پی کے عہدے کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری خزانہ،چیئرمین نیب ،منسٹری آف فارن افیئرز و دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے 13 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

Shares: