سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں کاروائی کے دوران کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک کردیئے

0
88
opration

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں کاروائی کے دوران کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک کردیئے

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دو بار انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشت گردوں کے کمانڈر جبار شاہ عرف شاہ عالم سمیت 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے۔ بیان کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب سیکورٹی فورسز کا میران شاہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جبکہ کاروائی کے دوران 7 اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں. آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر مہتاب عرف لالا شامل ہیں.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر مہتاب عرف لالا کا تعلق حافظ گل بہادر سے تھا جبکہ ہلاک دہشتگرد مقامی شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے. علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیرستان میں کئی دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا اور اسی طرح کا سیکورٹی آپریشن کیا گیا تھا جس میں معتدد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا اور کئی علاقوں میں آپریشنز ھی کئے گئے.

Leave a reply