سندھ ہائیکورٹ ،ایف بی ایریا میں پلاٹ پرغیرقانونی تعمیرات نہ گرانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

ڈی جی ایس بی سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹرسینٹرل ایس بی سی اے اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے عدالتی احکامات پرعملدرآمدنہ ہونے پرڈی جی ایس بی سی اے اوردیگرکی سرزنش کی گئی،جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہائیکورٹ ہے آپ کو یہی سے جیل بھیج دیں گے،ایس بی سی اے نے کہا کہ ہم نے ٹاسک فورس بنائی ہے روزانہ کارروائی کررہے ہیں،جسٹس ندیم اختر نے ایس بی سی اے حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا محکمہ کچھ نہیں کررہا ہے ،ساری غیر قانونی تعمیرات آپکی کی ملی بھگت سےہوتی ہے،یہاں جولوگ پیش ہوتےہیں وہ عدالت کی کوئی معاونت نہیں کرتے،ایس بی سی اے نے کہا کہ حکومت نے ڈپٹی کمشنرکوبھی غیرقانونی تعمیرات پرکارروائی کا اختیاردیا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سے بہت نرمی سے بات کررہے ہیں جس کے آپ مستحق نہیں،پہلے تسلیم کریں کہ آپ کا ادارہ کچھ نہیں کررہا،آپ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آپ کا ادارہ سب سے اچھا ہے،

جسٹس ندیم اخترنے ایس بی سی اے حکام سے سوال کیا کہ ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے آپ کا جواب کہاں ہے؟ ڈی جی ایس بی سی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ کارروائی کے لیے مزید مہلت درکار ہے ،جسٹس ندیم اختر نے کہا کہ جنوری میں آرڈرہوا ہے، دسمبرمیں ایف آئی آرکروا رہے ہیں،ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ مجھے لیگل ڈیپارٹمنٹ نے تاخیر سے بتایا ہے ،جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالتی احکامات کے بارے میں مت بتائیں ،کئی اور کیسز میں ڈی جی ایس بی سی اے کو شوکاز نوٹس ہوا ہے،عدالت جواب مسترد کرتی ہے آئندہ کوئی نامکمل یا بیہودہ جواب جمع کرایا توسیدھا جیل جائیں گے،

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ،جعلی ڈگری پر لوگ نوکری بھی پوری کر گئے، چیف جسٹس برہم

سول ایوی ایشن میں جنسی ہراساں کیس،کاروائی کی بجائے ترقی دے دی گئی

سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر.کیا شادیاں کروانا شروع کر دیں؟ چیف جسٹس پھٹ پڑے

Shares: