ملک بھرمیں سیلاب اور بارشوں سےجاںبحق افراد کی تعداد 1 ہزار 208 ہوگئی

0
144

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختو نخوا، شمالی پنجاب ، گلگت بلتستان ،کشمیر اورسندھ میں بارش متوقع ہے،اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،رات کوبارش کا امکان ہے-

سیلاب متاثرین کی مد کیلئے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت 7 ملکوں کی این جی اوز کو کام کرنیکی…

محکمہ موسمیات کے مطابق مری ، گلیات ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے،تھر پارکر، بدین، عمر کوٹ ، میر پور خاص اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے دیر، سوات، چترال،ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور کرم میں ہلکی بارش کا امکان ہے-

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں مزید 12افراد جاں بحق ہوئے،خیبرپختونخوامیں سیلاب اور بارشوں سے 4 افراد لقمہ اجل بنے-

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی،ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 208 ہوگئی ،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں432 افراد زندگی کی بازى ہارگئے-

سیلاب زدگان ہماری بھرپور توجہ کے مستحق ہیں۔مبشرلقمان

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں 256 افراد جاں بحق ہوئے ،خیبرپختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے 268 افراد جاں بحق ہوئے،ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے ایک ہزار 256 افرادزخمی ہوئے-

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھرمیں7 لاکھ 33 ہزار488 مویشی سیلاب بہہ گئےسندھ میں سيلاب سے 2 ہزار328 کلو میٹرسڑک کونقصان پہنچا،بلوچستان میں اب تک 1000 اورخیبرپختونخوا میں 1589 کلو میٹر سڑک تباہ ہوگئی،سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر کے 243 پلوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا-

ادھر پیسکو نے جاری کردہ ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ پشاورمیں سیلاب سے پسیکو کے 9 گرڈ اسٹیشنز ،126 فیڈرز کو بھاری نقصان پہنچا،مٹہ، بحرین، منڈا، لوئر دیر کے گرڈ ا سٹیشن پانی میں بہہ گئے،5 فیڈرز مکمل تباہ ہو گئے-

پسیکو کے مطابق 5 فیڈرز کے مکمل تباہی کے بعد 121 سے بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے سوات کے گرڈا سٹیشنز میں بڑے ٹاور دریا برد ہو گئے، ٹیمیں بجلی بحالی میں مصروف ہیں-

مشکل وقت میں برادار ممالک پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترکیہ اور ازبکستان سے امدادی سامان لیکر خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

امدادی طیارے سیلاب زدگان کے لیے سامان لیکر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ہیں، ازبکستان سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کیا جبکہ ترکی سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور شیری رحمان نے کیا۔

ترکیہ کے وزیرداخلہ اور وزیر ماحولیات بھی پاکستان پہنچے ہیں، احسن اقبال نے ترکیہ کے وزیرداخلہ اور وزیرماحولیات کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں پر بریف کیا، وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کےصدر اورعوام کے مشکور ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ترکیہ کےجذبے کو کبھی بھی بھلا نہیں سکتے وہ پاکستان کا مخلص دوست ہے جبکہ ترکیہ کے وزیرداخلہ نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جب تک پاکستانی عوام نہیں کہیں گے فضائی اور ٹرین کے راستے مدد جاری رکھیں گے۔

روجھان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہوا،حکومت کوبھی انسانی بنیادوں پرامداد دینی…

ترکیہ سے چھٹا طیارہ امدادی اشیا لے کر 30 اگست کو کراچی ائیر پورٹ پہنچا تھا، رپورٹ کے مطابق پہلے ترکش ائیر فورس کی پہلی پرواز میں میں 38 اور دوسرے میں 14 ٹن امدادی سامان لایا گیا تھا، خرم دستگیر ، سعید غنی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔

حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیائے خور و نوش شامل تھے۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 74 سرکاری اسپتال اور صحت کے مراکز متاثر ہوئے ،محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے 24 اسپتال، مراکز مکمل تباہ ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 22 اسپتال،صحت مراکز کو نقصان پہنچا،بارشوں اور سیلاب سے خیبر پختونخوا میں 50 بنیادی صحت مراکز جزوی طور متاثر ہوئے،خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے بیشتر شفاخانوں میں سیلاب طبی آلات بھی بہا لے گیا ،

Leave a reply