سیما اب بھی میری بیوی،پاکستانی شوہرنے بھارت میں درخواست کی دائر

seema haider india

پاکستان کی سیما، بھارت گئی، ملک چھوڑا، شوہر چھوڑا، پھر مذہب بھی چھوڑا اور ہندو ہو گئی،بھارت جا کر شادی کی، اب سیما امید سے ہے تا ہم اب سیما کا پاکستانی شوہر متحرک ہو گیا ہے اور اس نے سیما کے خلاف بھارت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے

سیما کے پاکستانی شوہر غلام حیدر نے ایک بھارتی وکیل کے توسط سے سیما پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا کہ انکی طلاق نہیں ہوئی ایسے میں سیما کی بھارت میں رچائی گئی شادی غیر قانونی ہے، 19 دفعات کے تحت سیما پر مقدمہ کی درخواست دی گئی ہے،سیما پر بے ایمانی، مجرمانہ سازش، دو برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے اور انڈیا میں غیر قانونی داخلے کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے

پاکستانی خاتون سیما گزشتہ برس ماہ مئی میں اپنے چار بچوں کے ہمراہ نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھی،اس نے بھارت جا کر سچن کے ساتھ شادی کر لی تھی، دونوں کی دوستی پب جی کھیلتے ہوئے ہوئی تھی، سیما کی یہ دوسری شادی تھی، اس سے قبل سیما نےپاکستان میں 2014 میں شادی کی تھی، سیما کے چار بچے ہیں، سیما کے پاکستانی شوہر بیرون ملک کام کرتے ہیں،

سیما کے پاکستانی شوہر غلام حیدر کے وکیل مومن ملک کا کہنا ہے کہ سیما کی طلاق نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ان کی سچن سے شادی انڈین قانون میں نا جائز ہے اور وہ عدالت کو گمراہ کر رہی ہیں تاہم سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے اس دعوے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سیما نے چار سال قبل غلام حیدر کو زبانی طور پر طلاق دی تھی

واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور  نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں

 تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا 

بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

Comments are closed.