پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
پسند کی شادی کے لئے اپنا ملک،شوہر،پھر مذہب بھی چھوڑنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر بھارت میں شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن گئی
پاکستان سے بھارت جا کر سچن سے شادی کرنے والی سیما حیدر پھر ایک بار خبروں میں آ چکی ہے، سیما حیدر کو بھارت میں اسکے شوہر سچن نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، سیما حیدر کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیما حیدر کی آنکھ سوجی ہوئی ہے اور ہونٹوں پر بھی زخم ہیں،ایک صارف نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں سے یہی سنا ہے عشق کا بھوت بہت جلد ختم ہو جاتا ہے یہ وہی سیما حیدر ہے جو انڈیا بھاگ گئی تھی بچوں کو لے کے تو میں بھی ہمارے ساتھ اپنے شوہر کو چھوڑ کے بھاگی اس چوہے کے ساتھ اب عشق کا بھوس ختم ہو گیا مار مار ہندو شوہر نے اس عورت کو اپنی اوقات دکھا دی یہی انجام ہونا تھا
بزرگوں سے یہی سنا ہے عشق کا بھوت بہت جلد ختم ہو جاتا ہے یہ وہی سیما حیدر ہے جو انڈیا بھاگ گئی تھی بچوں کو لے کے تو میں بھی ہمارے ساتھ اپنے شوہر کو چھوڑ کے بھاگی اس چوہے کے ساتھ اب عشق کا بھوس ختم ہو گیا مار مار ہندو شوہر نے اس عورت کو اپنی اوقات دکھا دی یہی انجام ہونا تھا اس عو pic.twitter.com/JycC39zUqH
— Rozel Sha (@sha44781) April 9, 2024
سیما حیدر پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سیما کےوکیل کی جانب سے بیان آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیما پر تشدد نہیں ہوا، ویڈیو جعلی ہے، سیما کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ "آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے سیما حیدر کی ویڈیو بنائی گئی اور پاکستانی یوٹیوبرز نے سوشل میڈیا پر دی”.
تشدد کی ویڈیو سامنے آنےکے بعد سیما حیدر کا بھی وضاحتی بیان سامنے آیا ہے جس میں سیما حیدر کا کہنا ہے کہ وہ محفوظ ہیں اور شوہر کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں،میرے شوہر سچن اور میرے درمیان سب کچھ بالکل ٹھیک ہے، ہماری پوری فیملی پر امن طریقے سے خوشی خوشی رہ رہی ہے، میں انڈیا میں ہوں، میں اترپردیش میں ہوں اور یہاں کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ خواتین کے خلاف کبھی بھی کسی قسم کے ظلم کی اجازت نہیں دیں گے”۔
پاکستانی خاتون سیما گزشتہ برس ماہ مئی میں اپنے چار بچوں کے ہمراہ نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھی،اس نے بھارت جا کر سچن کے ساتھ شادی کر لی تھی، دونوں کی دوستی پب جی کھیلتے ہوئے ہوئی تھی، سیما کی یہ دوسری شادی تھی، اس سے قبل سیما نےپاکستان میں 2014 میں شادی کی تھی، سیما کے چار بچے ہیں، سیما کے پاکستانی شوہر بیرون ملک کام کرتے ہیں،
سیما کے پاکستانی شوہر غلام حیدر کے وکیل مومن ملک کا کہنا ہے کہ سیما کی طلاق نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ان کی سچن سے شادی انڈین قانون میں نا جائز ہے اور وہ عدالت کو گمراہ کر رہی ہیں تاہم سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے اس دعوے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سیما نے چار سال قبل غلام حیدر کو زبانی طور پر طلاق دی تھی
واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا
سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی
ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،
سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ
سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات
پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے
جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،
تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں
تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا