ملک بھر میں وفاقی حکومت کی جانب سے سگریٹ پر بے تحاشا ٹیکسز کے نفاذ کے بعد اس کی فروخت میں 50 فیصد کمی آ گئی ہے۔
ملک بھر میں وفاقی حکومت کی جانب سے سگریٹ پر بے تحاشا ٹیکسز کے نفاذ کے بعد اس کی فروخت میں 50 فیصد کمی آ گئی ہے۔ ڈائریکٹر فنانس فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ محمد ذیشان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق معاشی حالات میں غیرقانونی تجارت سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام اشد ضروری ہو چکی ہے، حکومت ٹیکس ادا کرنے والی منظم صنعت کو سازگار ماحول فراہم کر کے معاشی بحران سے نکالنے کی کوششوں کو نتیجہ خیز بنا سکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال تین مرتبہ ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا، جون اور اگست میں ملا کر 25 فیصد جبکہ فروری میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا، اضافہ سے سگریٹ پر ایکسائز 200 فیصد تک بڑھ گیا ہے، پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ سگریٹ کی قانونی فروخت میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔