سیہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گر گئی،20 افراد جاں بحق

0
47

جامشورو:سیہون کے ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے کٹ لگائے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق سیلابی صورتحال کے 2 ماہ بعد بھی کٹ اور گڑھے کو پُر نہیں کیا گیا۔عبداللّٰہ شاہ انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر معین الدین صدیقی کے مطابق 5 زخمی زیر علاج ہیں، 2 کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے، 6 بچیاں اور 8 خواتین شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو پولیس کو حادثے کی جگہ پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی ہدایات کردی۔

ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹرمعین الدین کا کہنا ہے کہ حادثے میں 20 مسافرجان سے گئے جن میں 14 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

Leave a reply