پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 12375 پاؤنڈ امدادی سامان تقسیم کر دیا

0
65

پاکستان کے کئی شہروں میں آنے والے سیلاب کے بعد سے پاک فضائیہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے بلوچستان،سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 12375 پاؤنڈ امدادی سامان تقسیم کیا گیا جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کے قائم کردہ فیلڈ ہسپتالوں میں پی اے ایف کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیموں نے 346 مریضوں کا مفت علاج کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں پاک فضائیہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپریشن کے دوران حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے افراد کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی اے ایف کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔ ملک بھر میں خاص طور پر سیلاب زدہ علاقوں میں نامساعد موسمی حالات کے باوجود پی اے ایف اہلکار سیلاب متاثرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے میں کوشاں ہیں

واضح رہے کہ پاکستان میں مون سون کے غیرمعمولی طویل سیزن کے دوران بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے این ڈی ایم کے مطابق ڈھائی ماہ میں 900 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے

ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

Leave a reply