سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کریں، سراج الحق کی اپیل
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قوم سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کرے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے انجام نہیں دے رہیں، لاکھوں لوگ بارشوں کے دوران کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں، بچوں اور بچیوں کے کھانے کے لیے راشن، پینے کے لیے دودھ نہیں، بچوں میں دست، قے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، ادویات موجود نہیں، متاثرین کو فوری طور پر ٹینٹس کی ضرورت ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلان کردہ فنڈز لوگوں تک نہیں پہنچ رہے۔ حکومتوں نے راشن اور ٹینٹ سیلاب زدہ علاقوں میں اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فراہم کر دیے ہیں، متاثرین کو سیاسی سپورٹ کی یقین دہانی کرانے پر اورجاگیردار وں اور وڈیروں کے ڈیروں کا طواف کرنے پر امداد فراہم کی جاتی ہے۔ ظالم حکمران مصیبت کے وقت بھی سیاست کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قوم سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دردمندانہ اپیل
وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری انجام نہیں دے رہیں، مخیر حضرات آگے بڑھیں، سراج الحق pic.twitter.com/dlue8sGUNB— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 24, 2022
نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا پروسیجر اتنا سست ہے کہ قیامت گزر جانے کے بعد ہی متاثرہ فرد کو کچھ نہ کچھ امداد پہنچتی ہے۔ وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو کہتا ہوں کہ امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں، ان کے ایم این ایز اور ایم پی ایز متاثرہ علاقوں سے بھاگ گئے ہیں۔ جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں اپنے تمام وسائل مصیبت زدگان کی مدد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار جگہ جگہ موجود ہیں، قوم ہماری مدد کرے، مخیر اور درددل رکھنے والے لوگ اپنے تئیں بھی جس قدر ممکن ہوسکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر بے سہارا لوگوں کی امداد کے لیے آگے بڑھیں۔ وہ جیکب آباد، شکارپور، کندھ کوٹ اور بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
قبل ازیں انھوں نے تین روز جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں گزارے۔ سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے امیر جماعت نے چند روز قبل بلوچستان کے مختلف اضلاع کا بھی دورہ کیا۔ بدھ کو دورہ سندھ اور جعفرآباد کے موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی اور امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالحق ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جماعت اسلامی کی مقامی رہنماعبدالمجید بادینی، علامہ حزب اللہ جھکر و اور زبیر حفیظ نے بھی امیر جماعت کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ
وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات
سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے








