سیمی فائنل میں شکست پر عامر خان کا کوہلی کے لیے ٹویٹ

0
89

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بری شکست کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارتی کپتان کوہلی کو سپورٹ کرتے یوئے ٹویٹ کیا۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جہاں پورے بھارت میں لوگ غمزدہ ہیں اور کھلاڑیوں پر تنقید کررہے ہیں وہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی بھارتی کپتان کوہلی کو ٹوئٹر پر دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ویرات! بدقسمتی سے آج ہمارا دن نہیں تھا۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے لکھا کہ میرے لیے بھارت پہلے ہی ورلڈ کپ جیت چکاتھا جب اس نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی تھی۔ عامر خان نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا میری چاہ رہا تھا کہ میچ کے دوران بارش نہ ہو لیکن نتیجہ مختلف نکل آیا. لیکن کوئی بات نہیں بھارتی ٹیم بہت اچھا کھیلی.

Leave a reply