سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ بھارت کے فارورڈ ہوائی اڈوںپر تاحال جنگی جہاز موجود ہیں لہٰذا جب تک بھارت فاروڈ ہوائی اڈوں سے جنگی جہاز واپس نہیں کرتا ہم بھارت کے لیے فضائی حدود نہیں کھول سکتے ہیں ، اسی صورتحال کے پیش نظر جمعرات کے دن پاکستان نے بھارت کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 26 جولائی تک توسیع کر دی ہے. پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ، اوور فلائی پر 12 جولائی تک پابندی عائدتھی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرپورٹس پر جنگی طیاروں کے پیش نظر ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹس جاری کر دیا ہے. بھارتی طیارے اوور فلائی کی بندش کےبعد پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی ایسٹرن فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے،
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی، ترجمان سی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ ایسٹرن ایئر سائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے،
محمد اویس