سینیٹ انتخابات،کاغذات مسترد ہونے پر پی ٹی آئی، ایم کیو ایم امیدوار الیکشن ٹربیونل پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی اور پی ٹی آئی رہنماسیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
رﺅف صدیقی نے موقف اختیار کیاہے کہ سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے،عدالت نے رؤف صدیقی کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔
سیف اللہ ابڑو نے درخواست میں کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کونظراندازکیا،ٹیکنوکریٹ کی تشریح پرپورا اترتا ہوں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ آر او نے رؤف صدیقی اور سیف اللہ ابڑو کے ٹیکنوکریٹ نشست پرکاغذات مسترد کردیئے تھے۔
ریٹرننگ افسر نے اعتراض عائد کیا کہ روَف صدیقی کی گریجویشن کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے، روَف صدیقی نے بی اے کر رکھی ہے لیکن2 سال والی ڈگری ہے،روَف صدیقی نے ریٹرنگ افسرکے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا
ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی اور خضر زیدی کی اپیلیں مسترد کردی گئیں، رؤف صدیقی اور خضر زیدی سینیٹ کیلئے نااہل قرار پائے، دونوں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے مسترد کردیئے تھے
وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف ملتان اور سکھر میں نیب تحقیقات جاری ہے،پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ،عدالت نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کے اہل نہیں ہیں، الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہو گئے،سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
ریٹرننگ آفیسر نے ایم کیو ایم کے 10 میں سے 8 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے تھے،ٹیکنو کریٹ پر ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کے کاغذات مسترد ہوئے تھے رؤف صدیقی 16 سال کی تعلیمی قابلیت کے معیار پر پورا نہیں اترے، الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کے لیے16 سال کی تعلیم ضروری ہے ایم کیو ایم کے خضر زیدی کا نامزدگی فارم بھی مسترد کردیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق 20 سال کا تجربہ نہ ہونے پر خضر زیدی کےکاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے
سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ حکومت کا جواب عدالت میں جمع
سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے
سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان
سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان
سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج
سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا
سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید
سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ
مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ
سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی
ہم اس قانون کے تحت کاروائی کریں تو اسمبلی کورم ہی پورا نہ ہو،ممبر الیکشن کمیشن کے ریمارکس
سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم کوبڑا دھچکا