سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب
سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر پی ڈی ایم عدم اعتماد لاتی پھر تو ہمیں اسمبلی آنے کی ضرورت نہیں تھی ،تحریک انصاف سینیٹ کی باقی سب سیٹیں جیت گئی اپوزیشن نے صرف ایک سیٹ کی جیت کو سیاست کا محور بنا لیا،
صحافی نے وفاقی وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ اس دوران نیوٹرل تھی؟ جس کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی، آج عمران خان ایک نئی سیاسی زندگی کا افتتاح کرنے جارہے ہیں، بڑا آرٹیکل ہے،آج اپوزیشن کو اجلاس میں شریک ہونا چاہیے ،لوگوں میں جرات ہونی چاہیے سرعام کہنا چاہیے کہ میں نے ووٹ نہیں دینا،آج کی جیت کے بعد عمران خان نئی سیاسی زندگی کا آغاز کرے گا،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اتنا جلدی فیصلہ کیا اپوزیشن کو آنا چاہیے تھا نہ آنے سے مزہ نہیں آیا،اگر عدم اعتماد ہوتی تو اپوزیشن کو نمبر پورے کرنے پڑتے،سیاست مقابلے کا نام ہے، پی ٹی آئی نے ساری سیٹیں جیتیں،جنہوں نے مخالفت میں ووٹ دیئے ان کے نام نہیں بتاوَنگا،مخالفت میں ووٹ دینے والوں کامجھے نہیں پتہ،
قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی ارکان کی آمدجاری ہے۔خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،عمران خٹک،سلیم رحمان،ساجدمہمند،محبوب شاہ اوردیگرپہنچ گئے، ارکان اسمبلی کاکہناہے کہ آج کرپٹ ٹولے کوبتائیں گے کپتان کےساتھ کھڑے ہیں۔
اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری
وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف
سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟
سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم
کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا
سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا
وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں
کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟
اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے
سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا
قومی اسمبلی کا اجلاس دن سوا بارہ بجے شیڈول ہے۔ 340 کے ایوان میں حکومتی اتحاد کی تعداد 180 جبکہ اپوزیشن کے پاس 160 ووٹ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے قومی اسمبلی کے 171 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہوگی جبکہ اس وقت ایوان زیریں میں حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 180 ہے۔