پیپلز پارٹی نے سینیٹر اسحاق ڈار کو لیڈر آف ہاؤس بنانے پر اعتراض اٹھا دیا

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد پیش
0
53
ishaq dar

پیپلز پارٹی نے سینیٹر اسحاق ڈار کو لیڈر آف ہاؤس بنانے پر اعتراض اٹھا دیا، سینیٹر شہادت اعوان نے کہا، ملک میں منتخب نہیں نگران حکومت ہے، بتایا جائے کیا نگران حکومت نے اسحاق ڈار کا نوٹی فکیشن جاری کیا؟، چیئرمین سینیٹ نے کہا نگران وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو قائدِ ایوان نامزد کیا.

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد پیش کر دی گئی،سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نےا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں اور پارٹی قائد کی طرف سے مظلوم فلسطینی شہریوں کے ساتھ ہمدردی،یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، ہم اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ پر اندھا دھند بمباری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، آٹھ ہزار شہری شہید ہو چکے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، تیس ہزار سے زائد زخمی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ فلسطنیوں‌پر مظالم بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ہم نے دیکھا ایک ہسپتال میں بمباری کی گئی اور پانچ سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے،

رضا ربانی نے کہا کہ خصوصی سیشن ہے لیکن ایک بھی وزیر موجود نہیں، فارن آفس کا کوئی افسر موجود نہیں، یہ کیا ہو رہا ہے،کس کی خوشنودی کی جا رہی ہے، کیا امریکی سامراج کے سامنے حکومت گھنٹے ٹیک چکی ہے، آج اسرائیل مخالف قراردار پیش ہونی ہے مگر کوئی وفاقی وزیر یہاں موجود نہیں ہے،

وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

Leave a reply