وفاقی کابینہ میں پی اے سی پر الزامات پر سینیٹر شیری رحمان  کے تحفظات

شیری رحمان نے کہا کہ کابینہ نے پبلک اکاونٹ کمیٹی اور آڈیٹر جنرل پر سنجیدہ الزامات لگائے ہیں، کیا یہ اس لئے ہو رہا ہے کیوں کہ اب کمیٹی حکومت کے اکائونٹس آڈٹ کر رہی ہے ،کابینہ کے الزامات پر پبلک اکائنوٹس کمیٹی سراپا احتجاج ہے،

شیری رحمان نے مزید کہا کہ کابینہ نے غلط الزامات لگائے ہیں، ہمارہ مطالبہ ہے کابینہ اس کی وضاحت جاری کرے،
پبلک اکاونٹس کمیٹی پاکستان میں احتساب کا واحد آئینی ادارہ ہے،پی اے سی حکومت کی کرپشن کو بےنقاب کر رہی ہے،
اس لئے اس پر انگلیاں اٹھائی گئیں، تہمت لگائی گئی،

شیری رحمان نے کہا کہ کمیٹی نے دو سال میں 4.4 ارب سے زائد وصولی کی ہے،رقم نیب کی مجموئی وصولی سے بھی زیادہ ہے،
حکومت ہر آئینی ادارے کو میڈیا ٹرائل کے ذریعے مفلوج کر رہی ہے ،وفاقی کابینہ اپنے بیان کی وضاحت کرے،
حکومت پبلک اکاونٹس کمیٹی کو ختم کرنا چاہتی جو ہم نہیں ہونے دینگے،

Shares: