سینیٹ اجلاس، چیئرمین سینیٹ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دوران اجلاس ایسا کیا کر دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

0
43

سینیٹ اجلاس، چیئرمین سینیٹ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دوران اجلاس ایسا کیا کر دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا،چیئرمین سینیٹ نے کرونا وائرس سے بچاوَ کے لیے ماسک پہن لیا،چیئرمین سینیٹ نےعوامی آگاہی کے لیے کچھ دیرتک ماسک پہنے رکھا،سینیٹر عثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس اسلام آباد تک پہنچ گیا،احتیاطی تدابیرنہیں کی جارہی ،کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی سینیٹ سے شروع کرنی چاہیے،

عثمان کاکڑ نے سینیٹ ایوان میں ماسک تقسیم کیے، جس پر باقی ممبران نے ماسک بھی پہن لیے

سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق بار بار بتا چکے ہیں، نواز شریف روز ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں،مختلف ممالک کے ڈاکٹرز نوازشریف کا معائنہ کرتے ہیں،پی ٹی آئی نے سیاست کرنی ہے تو قانونی طریقے سے کرے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزرا کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کیا اور وزرا کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ وزرا ایوان کو سنجیدہ لیں، چیئرمین سینیٹ کی رولنگ درست ہے،

دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا، گلگت بلتستان کی 45 سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ خاتون نے حال ہی میں ایران کا سفرکیا۔

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، ایران سے آنیوالے 13 ہزار افراد کی فہرست صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی۔ فہرست میں شامل افراد کے شناختی کارڈ، رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات بھی دی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں، سکول کھولنے والوں کیخلاف حکام کا ایکشن بھی جاری ہے، کئی سکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار 5 مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے

کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

کرونا وائرس ، ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت اجلاس، معاون خصوصی نے کیا دیا عوام کو مشورہ؟

Leave a reply