سینیٹ اجلاس، کشمیر پر بحث،کشمیر پر سب جماعتیں ایک ہیں، عبدالغفور حیدری، مشاہد حسین

0
26

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں کشمیر کی موجودگی صورتحال پر بحث کی جار ہی ہے، جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پرپوری قوم پاک فوج اورحکومت ایک پیج پرتھے،جب سے کشمیرکا مسئلہ سامنے آیاتمام جماعتیں ایک ساتھ ہیں ،بعض مواقع ایسے ہوتے ہیں جس میں اپوزیشن کا اختلاف ہوتا ہے ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےکوئی مثبت پیغام نہیں گیا،

بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ مودی الیکشن کشمیرپرلڑا ،مودی نے کہا تھا میں الیکشن جیتا توکشمیرکے آئین میں ترمیم کرونگا،وزیراعظم پاکستان نے کہا تھا کہ مودی آئیگا توکشمیرکامسئلہ حل ہوگا،عمران خان نے کہا تھا کشمیرکا بہترین حل تین حصوں میں تقسیم ہے ،مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے،

کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

مشاہد حسین سید نے کہا کہ مودی نے کشمیرکا جغرافیہ تبدیل کرنےکی کوشش کی،مودی ہندوستان کو ہندوتوا بنانا چاہتا ہے ،کانگریس سمیت بہت سی سیاسی جماعتیں مودی کی سوچ کی مخالف ہیں ،ہم نے دنیا کولکھ کربھیجا ہے کشمیرپرظلم کی انتہاکی جارہی ہے،ماضی کی غلطیاں ہم نہ دہرائیں ، کشمیر کی جدوجہد مقامی ہے اسے مقامی رہنے دیں ،بھارت بے نقاب ہوا ہے ، بھارت پر کالے دھبے لگے ہیں،

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

 

Leave a reply