قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو نہ لےکر جائے تو تب بھی تنقید ہوتی ہے، جب نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں۔
باغی ٹی وی : دورہ نیدر لینڈ اور ایشیا کپ کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔
کوئی بھی پاکستانی امارات کرکٹ لیگ میں جگہ نہ بناسکا،انڈین کا غلبہ
شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا میں نے کوچ اور سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد جو بہترین ٹیم تھی پاکستان کے لیے وہ منتخب کی ہے،نیدر لینڈ کے فوری بعد ایشا کپ ہےاس لیے ٹیم میں تبدیلی کا کوئی چانس نہیں ہے-
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ کی فٹنس کو مانیٹر کیا جائے گا، ڈاکٹرز کی موجودگی میں ری ہیب جلدی ہوسکتا ہے، ون ڈے سیریز عرصے بعد آئی ہے، کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ نوجوانوں کو موقع دینا ہے کہ نہیں، ابھی ایشیا کپ کا نہیں سوچ رہے، ابھی تمام فوکس نیدر لینڈز سیریز پر ہے ، ٹیم کوئی بھی ہو ہم سب نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم پر یقین ہے کہ سب اچھا پرفارم کریں گے، شاداب کی ٹیم سے واپسی کا فائدہ ہو گا، ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، کھلاڑی اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں حسن علی کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے فاسٹ باؤلر حسن علی ٹیم مین ہے، اس کے پاس موقع ہے کہ وہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کرسکتا ہے اور واپس ٹیم میں آئے گا۔
کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد
شاہنواز دھانی،حارث روف اورمحمد وسیم جونئیر جیسے باولر موجود ہیں، شاداب خان کو اوپر کھلانے کا چانس دیں گے ، پاکستان بھارت میچ کا دباو نہیں ہے، کوشش ہے دباو میں آئے بغیر اچھی کرکٹ کھیلیں، فٹنس کا کوئی مسلہ نہیں ہے، سارے کھلاڑی فٹ ہیں۔
عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کسی کے لیے بھی ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوتے لیکن اس وقت محمد نواز اچھا پرفارم کر رہا ہے، البتہ پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑے گی تو انہیں ضرور ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
ٹیم میں ٹرمپ کارڈ سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں تمام کھلاڑیوں پر یقین رکھتا ہوں، پوری ٹیم ہی ٹرمپ کارڈ ہے، یقین رکھتا ہوں کہ جو بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا ہے وہ میچ جتوا کر ہی آئے گا اور ماضی میں اس کی مثالیں دیکھ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات نیدرلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے روانہ ہو گی۔