سیرت نبیﷺ تحریر:غلام نبی بلوچ

0
37

تحریر:غلام نبی بلوچ

اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں حضرت آدم سے لے کر خاتم نبی حضرت محمدﷺ تک ایک لاکھ چوبیس ہزار پغمبر بھیجے۔ان پغمبروں میں زیادہ تر نبی تھے اور رسول قلیل تعداد میں۔نبی اور رسول میں بنیادی فرق یہ ہے نبی سابقہ شریعت کی پیروی کر کے لوگوں تک اللہ کا پیغام پہنچاتا جبکہ رسول صاحب شریعت یعنی ایک نئ شریعت لے کر لوگوں تک رب العالمین کا پیغام پہنچاتا۔ہر رسول کو نبی کہ سکتے ہیں لیکن ہر نبی کو رسول نہیں کہ سکتے۔حضرت محمد خاتم النبیینﷺ سے پہلے انبیاء اکثر وبیشتر اللہ کا پیغام مخصوص بستیوں اور قبیلوں میں پہنچاتے تھے اور بیک وقت ایک سے زائد انبیاء بھی ہوتے تھے۔لیکن اللہ کے محبوب حضرت محمدﷺ کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔حضرت محمدﷺ چند بستیوں یا قبیلے کے لیے پغمبر بنا کر نہیں بھجے گۓ۔حضرت محمدﷺ پوری دنیا کے لیے پغمبر بنا کر بھیجے گۓ۔

نبوت سے پہلے کی زندگی:

حضرت محمدﷺ 20 اپریل 571 عیسوی کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوۓ۔آپﷺ کے والد کا نام عبداللہ اور والدہ ماجدہ کا نام بی بی آمنہ تھا۔آپ کے والد عبداللہ وفات پا چکے تھی آپ کی تربیت آپ کے دادا عبدالمطلب نے کی۔جب آپ چھ برس کی عمر کو پہنچے والدہ کا انتقال ہوا۔آٹھ برس کی عمر میں آپ کے دادا کا انتقال ہوا تو پرورش آپ کے چچا ابو طالب نے اپنے سپرد لیا۔آپ نے اپنے چچا کے ساتھ تجارت کی غرض سے دوسرے ملکوں کا سفر کیا جس میں بصرہ اور شام شامل ہیں۔حضرت محمدﷺ کی ایمانداری سے متاثر ہو کر حضرت خدیجہ نے آپ سے نکاح کر لیا۔حضرت خدیجہ ایک بیوہ خاتون تھی۔نکاح کے وقت حضرت خدیجہ کی عمر 40 سال اور آپﷺ25 برس کے تھے۔آپﷺ ہمیشہ سچ بولتے تھے اور امانت میں خیانت نہیں کرتے تھے اس لیے مکہ کے لوگوں نے آپ کو صادق اور امین کا لقب دیا۔

نبوت کے بعد کی زندگی:

جب آپﷺ چالیس سال کے ہوۓ تو اللہ نے آپ کو نبوت جیسے عظیم نعمت سے نوازا۔غار حرا میں آپ پر پہلی وحی مبارک نازل ہوئی۔آپﷺ کی نبوت پر سب سے پہلے حضرت خدیجہ،حضرت ابوبکر صدیق،حضرت علی،حضرت زید بن حارث،حضرت عثمان بن عفان،سعد بن ابی وقاص، طلحہ بن عبیداللہ، عبدالرحمٰن بن عوف، ابو عبیدہ بن جراح اور زبیربن العوام ایمان لاۓ۔آپﷺ نےاسلام کی تبلیغ شروع کی تو مکہ کے لوگ آپﷺ کے دشمن ہوگۓ۔دشمنی کی انتہا یہاں تک تھی کہ مکہ کے لوگ آپﷺ کےقتل کےمنصوبے بنانے لگے۔مسلمانوں پر ظلم و تشدد کیا جاتا۔اس وجہ سے کچھ صحابہ حبشہ کی طرف ہجرت کر گۓ۔أپﷺ نے بھی حضرت ابوبکر کے ساتھ مدینہ کی طرف ہجرت کی۔مدینہ پہنچنے سے پہلےآپﷺ نے قبا کےمقام پر قیام کیا اور مسجد قبا کی بنیاد رکھی۔اس کے بعد آپﷺ مدینہ پہنچے اور مہاجرین و انصار میں رشتہ مواخات قائم کر دیا۔ آپﷺ کی قیادت میں ہونے والے غزوات میں غزوہ بدر،غزوہ احد،غزوہ خندق,غزوہ خیبر اور غزوہ حنین نمایاں ہیں -آپﷺ کی قیادت میں مسلمانوں نے نہ صرف کفار مکہ کو شکست دے کر 8 ہجری میں مکہ فتح کر لیا بلکہ اس پہلے اور بعد میں دیگر قبائل کو اپنا فرمانبردار بنایا۔آپﷺ نے 10 ہجری میں حج بیت اللہ ادا کیا جسے حجتہ الوداع کہتے ہیں۔آپﷺ 63 برس کی عمر میں وفات پاگۓ۔آپﷺ کو اسی حجرے میں سپردخاک کیا گیا جس میں آپﷺ کی وفات ہوئی تھی۔آپﷺ کا روضہ مسجد نبوی کے اندر واقع ہے۔

آپﷺ کی چند ازواج مطہرات کے نام درج ذیل ہیں:

حضرت خدیجہ بنت خویلد،حضرت سودہ،حضرت عائشہ بنت ابی بکر،حضرت حفضہ بنت عمر،حضرت زینب بنت خزیمہ،حضرت زینب بنت حجش،حضرت جویریہ بنت حارث،حضرت میمونہ بنت حارث،حضرت صفیہ۔

آپﷺ کے بیٹوں کے نام درج ذیل ہیں:

قاسم،عبداللہ اور ابراہیم۔

آپﷺ کے بیٹیوں کے نام درج ذیل ہیں:بی بی فاطمہ،بی بی زینب، بی بی ام کلثوم اور بی بی رقیہ

Twitter id: @GN_bloch

Leave a reply