زرتاج گل پر سنگین الزامات:وزیراعظم نے سخت فیصلہ کرلیا

0
186

اسلام آباد :زرتاج گل پر سنگین الزامات:ریاض فتیانہ کولینے کے دینے پڑگئے،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ کو لینے کے دینے پڑگئے ،الزامات زرتاج گل پرلگائے اورخود ملزم نکلے ، ادھر اس حوالے سے جاری شوکاز نوٹس میں جواب طلبی کے بعد کمیٹی نے کئی سوالون کے جوابات طلب کرلئے، دوسری طرف وزیراعظم نے قائمہ کمیٹی کے حوالے سے اہم حکم دے دیا

ادھر پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب صورت حال بڑی دلچسپ ہوگئی ہے اور رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کولڑائی کا جھوٹا الزام لگانے پر لینے کے دینےپڑ گئے
پارٹی ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ ریاض فتیانہ نے وزراء کی لڑائی الزام لگایا تو پارٹی احتسابی عمل کی ذد میں آگئے

 

 

اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے احتساب و انضباطی و کمیٹی نے ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ،تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے ,احتساب وڈسپلن نے چار دسمبر تک وضاحت مانگ لی ،اطلاعات یہ بھی ہیں‌کہ ریاض فتیانہ سے پوچھا گیا کہ جناب اپ ماہ نومبر میں کسی این جی او کی طرف سے گلاسگو کوپ 26 میں گئے

کمیٹی نے پوچھا کہ جناب آپ پاکستانی ٹیم سے غیر قانونی طور پر سرکاری وفدکو حصہ بننے کی فرمائش کرتے رہے،وفد میں آپ کی شمولیت وزیر اعظم کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں تھی، آپ گلاسگو میں وفد سے اپنے استعمال کے لئے گاڑیاں بھی مانگتے رہے،

کمیٹی نے مزید پوچھا کہ آپ نے وفد سے کانفرنس کارڈ اور فون سم کی بھی فرمائش کی، ان سے یہ بھی کہا گیا کہ جب آپ کے مطالبات نہ مانے گئےتو آپ نے وطن واپسی پر حکومتی وفد پر الزامات لگا دئیے، کمیٹی نے کہا کہ آپ نے بطور پبلک اکاونٹس کمیٹی حکومتی وفد پر لڑائی سمیت دیگر الزامات لگائے اب ثبوت بھی دیں‌

کمیٹی نے پوچھا کہ آپ کے کہنے پر میڈیا نے رپورٹ کیا کہ آپ نے الزام لگایا کہ ملک امین اسلم اور زرتاج گل کی لڑائی کے باعث زرتاج واپس آئی،لڑائی کا الزام جھوٹ ہے، زرتاج گل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان واپس آئی، شوکاز نوٹس دینے کے ساتھ ہی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ریاض فتیانہ سے 4 دسمبرتک تحریری جواب طلب کرلیا گیا ، کمیٹی کا کہنا ہے کہ الزامات کے تحریری شواہد، کوائف اور دیگر ثبوت بھی فراہم کریں

یاد رہے کہ چند دن پہلے پی ٹی آئی کی وفاقی وزیرزرتاج گل پر ریاض فتیانہ کے الزامت نے ریاض فتیانہ کا جینا محال کردیا ، اسی سلسلے میں گلاسگو کانفرنس میں کابینہ ارکان پر لڑائی کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب و ڈسپلن کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

وزیرمملکت زرتاج گل اور ملک امین اسلم پرگلاسگو کانفرنس میں لڑائی کا الزام ،وزیر اعظم بھی ملک امین اسلم اور زرتاج گل پر لڑائی کے بے بنیاد الزام پر برہم ہو گئے ،اپنی حکومت پر پارٹی رکن کے الزامات کے حقائق سامنے آنے پر وزیر اعظم نے اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان کی فہرست پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ریاض فتیانہ نے پی اے سی کوبتایا تھا کہ وزیر مملکت زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان کانفرنس میں لڑائی ہوئی،گلاسکو میں زرتاج گل معاون خصوصی امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آگئی تھیں، گلاسکو کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری تھی نیپال اور دوسرے ممالک کے وفد کو پاکستان کیمپ میں کسی افسر نے ریسیو نہیں کیا،چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نااہل افسران کے باعث قومی خزانے کا کروڑوں روپے ضائع ہوئے، چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے آڈٹ حکام کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

 

Leave a reply