ڈیرہ – سیوریج لائنز پھٹ گئیں، سیوریج کا پانی زیر زمین رسنے سے مین شاہراہوں پر کئی فٹ چوڑے گڑھے، حادثات معمول

ڈیرہ غازی خان میں سیوریج لائنز پھٹ گئیں، سیوریج کا پانی زیر زمین رسنے سے مین شاہراہوں پر کئی فٹ چوڑے گڑھے پڑ گئے حادثات معمول بن گئے
باغی ٹی وی رپورٹ.صدرعوامی اتحاد ویلفیئر آرگنائزیشن ڈیرہ غازیخان مولانا غلام سرور عثمانی نے کہا ہے کہ عوامی اتحاد ویلفیئر آرگنائزیشن ایک فلاحی تنظیم ہے جو کہ عوامی مسائل اور عوامی خدمت کے منشور پر کام کرتی ہے اور الحمد اللہ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان کے عوام میں اپنے خدمت کے جذبے کی وجہ سے ہر دلعزیز ہے۔پورے ڈیرہ غازیخان شہر کے واٹر ڈسپوزل بند کرکے سیوریج لائن کا بھٹہ بٹھا دیا سارے شہر کی سیوریج لائن پھٹ گئیں اور سار ا سیوریج کا پانی زیر زمین رسنا شروع ہوگیا اب حالت یہ ہے کہ پورے شہر کی سٹرکیں یکدم دھڑام سے گر جاتی ہیں اور پھر اس خلا کو مٹی ڈال کر بند کردیا جاتا ہے کسی سٹرک کا یوں اچانک پھٹ جانا انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ مالی نقصان کا بھی پیش خیمہ اور سبب بن رہا ہے .

سارے شہر کی سٹرکیں جن میں کالج روڈ،پاسپورٹ آفس روڈ،ہسپتال روڈ،گولائی کمیٹی روڈ،صدر بازار،پتھر بازار،فریدیہ بازار،لیاقت بازار،قائداعظم روڈ،کنگن روڈ،پیر قتال روڈ،اسٹیشن روڈ،کچہری روڈ،گولائی کمیٹی تا فیصل مسجد چوک روڈ،پیارے والی پل تا ڈاٹ پل،باری باری گر چکی ہیںمولانا سرور عثمان نے مزید بتایا کہ چند دن پہلے کالج تا پاسپورٹ آفس روڈ کے اوپر یکدم سٹرک پھٹ جانے سے بجری سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 10ویلر ٹرک ہاش پاش ہوگیا اور روڈ پر بجری اور ٹرک کے ٹکڑے دور دور تک بکھر گئے۔یہ تباہی کی ان سب ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کرکے ان کا سراغ لگانا آپ کی ذمہ داری ہے اور ان کے خلاف ایکشن لینا اور عبرت ناک سزا دلوانا آپ کا فرض ہے۔ ہماری ویلفیئر آرگنائزیشن کا کام عوامی مسائل اور کرپٹ لوگوں کی نشاندہی کرنا ہے تاکہ عوام آئندہ رونما ہونے والے حادثات سے محفوظ رہ سکیں کیونکہ ہم ایک محب وطن لوگ ہیں اور اپنے ملک کے وفا دار ہیں۔ہمارے شہر ڈیرہ غازیخان میں ریکارڈ کام ہورہے ہیں جو سابقہ حکومت نے 10سال میں بھی نہیں کیے۔ہم وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ڈیرہ غازیخان کی موجودہ صورتحال پر فوری ایکشن لیا جائے۔فوری کام کروائے جائیں۔پینے کا صاف پانی کا بھی بہت فقدان ہے بیماریاں جنم لے رہی ہیں ہر دوسرا شخص یرقان، معدہ جگر کے مرض میں مبتلاء ہیں۔ صفائی کے ناقص انتظامات ہیں جگہ جگہ گندگی اور بدبو نظر آتی ہے

Leave a reply