پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار شان شاہد نے پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیوں اور ان میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح پر تنقید کی ہے۔
باغی ٹی وی :پاکستانی میزبان مصطفیٰ چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کے رجحان پر اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں تنقید کی ہے اور ایک نجی چینل ہم ٹی وی کا نام لیتے ہوئے کہا ’یا اللہ روز کے 60 ڈراموں میں جس جس لڑکی کو طلاق ہونے والی ہے ان کا گھر بچالے۔ آمین۔
مصطفیٰ چوہدری کی اس ٹوئٹ کے جواب میں اداکار شان نے بھی پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے صحیح کہا اب تو ان کو طلاق کا دفتر بھی کھول لینا چاہیئے اتنی پروموشن کے بعد۔
Hahaha well said … ab to inko talauq ka dafter bhi kholna chahiye.. itni promotion kai baad …
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) November 4, 2020
مصطفیٰ چوہدری اوراداکار شان کے اس ٹوئٹ پر صارفین نے بھی پاکستانی ڈراموں میں آج کل دکھائی جانے والی کہانیوں پر تنقید کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا –
جیو کے سارے ڈراموں میں ایک مرد اور دو عورتوں کی کہانیاں ہیں مقدر میں ایک مرد دو بیویاں راز الفت میں ایک مرد دو سہیلیاں بندھے اک دور سے ایک مرد دو لڑکیاں مہر پوش میں ایک مرد دو بہنیں انکے بغیر سٹوری نہیں چلتی
— sara (@sarakash12) November 3, 2020
ساحرہ کاشف نامی خاتون نے کہا کہ جیو کے سارے ڈراموں میں ایک مرد اور دو عورتوں کی کہانیاں ہیں مقدر میں ایک مرد دو بیویاں راز الفت میں ایک مرد دو سہیلیاں بندھے اک دور سے ایک مرد دو لڑکیاں مہر پوش میں ایک مرد دو بہنیں ان کے بغیر سٹوری نہیں چلتی-
یا اللہ ARY پہ چلنے والے ڈراموں میں سالی جیجا بہُو سسر کے معاشقوں سے بھی معاشرے کو نجات دلا🙁
— عائزے_رومان (@myself_pagli) November 3, 2020
عائزے رومان نامی خاتون نے لکھا کہ یا اللہ ARY پہ چلنے والے ڈراموں میں سالی جیجا بہُو سسر کے معاشقوں سے بھی معاشرے کو نجات دلا-
پاکستانی ڈرموں میں آج کل طلاق, یا پہلی بیوی کو بغیر بتائے دوسری شادی, بیوی پر ظلم, نند کی بھابھیوں کے ساتھ لڑائیاں, اس کے علاوہ کچھ ہے ہی نہیں 🙊
— Nazish Iftikhar 🇵🇰 (@NazishIMalik_) November 3, 2020
نازش نامی خاتون موجودہ دور کے ڈراموں سے کافی نالاں نظر آئیں انہوں نے لکھا پاکستانی ڈراموں میں آج کل طلاق، پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی، بیوی پر ظلم، نند کی بھابھیوں کے ساتھ لڑائیاں ان سب کے علاوہ اور کچھ ہے ہی نہیں۔
On ARY and Geo too… ary waloon naye tu larkioon ko jalana bhi shuru kardiya hai… unn ko duaoon ki zaida zaroorat hai
— SabahatMS (@SabahatMS) November 4, 2020
صباحت نامی خاتون نے لکھا کہ اور اب تو ان چینلز نے تو لڑکیوں کو جلانا بھی شروع کر دیا ہے ان کو دعاؤں کی زیادہ ضرورت ہے-
Mashall ap ny ary k mention nai kia because ap k apna drama prem gali Jo ary pe chal Raha ha very bad 😠. Aur baat hum k to hum k drama ary aur geo k bohat behtar ha ❤️. Hum is no 1 channel
— Abdul Hanan (@AbdulHa67354243) November 6, 2020
عبدالحنان نامی صارف نے مصطفیٰ چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اے آر وائے کو مینشن نہیں کیا کیونکہ آپ کا پنا ڈرامہ پریم گلی جو اے آر وائے پر چل رہا ہےبہت بُری بات ہے اور رہی بات ہم کی تو ہم کے ڈرامے اے آر وائے اور جیو کے ڈراموں سے بہت بہتر ہیں ہم نمبر ون چینل ہے-