شہباز گل کا موبائل مل گیا،فرانزک کروایا جا رہا ہے

0
82
شہباز گل کا موبائل مل گیا،فرانزک کروایا جا رہا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا موبائل پولیس نے برآمد کر لیا ہے

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ شہباز گل کا موبائل مل گیا ہے، رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے موبائل کا فرانزک کروایا جا رہا ہے،شہباز گل کی آوازمیچ کرنے کے لیے ایف آئی اے لیبارٹری سے رابطہ کیا گیا ہے بنی گالہ اور نجی چینل کے پی ٹی سی ایل نمبر کی سی ڈی آر نکلوائی جا رہی ہے، شہباز گل نے کس کی ایما پر بیان دیا اس کی پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے، شہباز گل نے لکھی ہوئی تحریر کہاں سے دیکھ کر پڑھی تفتیش کی جارہی ہے،

شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول

دوسری جانب شہبازگل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گئی میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا،شہباز گل کا میڈیکل آج پمز اسپتال میں کروایا گیا ،تین رکنی میڈیکل بورڈ نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کا طبی معائنہ کیا وکیل نے شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا

واضح رہے کہ شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا تھا کہ اس نے اپنا موبائل اپنے ڈرائیور کو گرفتاری کے وقت دے دیا تھا،رات کو پولیس نے شہباز گل کے‌ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا ڈرائیور کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا کہ میرا ملکیتی موبائل جس میں اس مقدمہ کے حوالہ سے کافی سارا مواد موجود ہے گرفتاری کے وقت وہ موبائل اسسٹنٹ ،ڈرائیور اظہار کو دے دیا تھا جو کہ ابھی بھی اس کے پاس ہے جو آجکل اپنے سسرال میں مقیم ہے

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عماد یوسف کے بعد شہبازگل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کی رات کو گرفتاری قابل مذمت ہے قانونی برادری سے پوچھنا چاہتاہوں کہ ملک میں بنیادی انسانی حقوق نہیں رہے،شہبازگل کے اسسٹنٹ کی اہلیہ کو خواتین پولیس تھانے میں رکھا گیا ،غیر ملکی حمایت یافتہ امپورٹڈ حکومت پنجاب ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلا گئی ہے، امپورٹڈ حکومت قبولیت کے لیے میڈیا اور عوام میں خوف اور دہشت کا سہارا لے رہی ہے،تمام مسائل کا واحد حل منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ہیں،

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو پولیس تھانے لے گئی ،انسانی حقوق اور جمہوریت کے چیمپئن کہاں ہیں؟ 13اگست کو آزادی کا جشن منائیں گے، نیا عزم کریں گے،

Leave a reply