لاہور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے شہباز گل کی عبوری ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع کر دی ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ہوم سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا ،عدالت نے شہباز گل کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا سرکاری وکیل نے رپورٹ جمع کروا دی ،رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز گل کے خلاف تین مقدمات درج ہیں ،وکیل شہباز گل نے کہا کہ تین نہیں چار مقدمات درج ہیں ایک مقدمہ چھپایا گیا ، رپورٹ میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا ،رپورٹ میں یہ بھی نہیں کہا گیا کہ شہباز گل کی گرفتاری مطلوب نہیں ،کیا اعلی عدالتوں کے ساتھ ان کا یہ رویہ ہو گا کہ حقاٸق چھپاٸیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں نیا مقدمہ نہیں جبکہ پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ میں کہا کہ مقدمہ درج ہے،آپ کیسز درج کرتے ہیں میڈیا ہاٸپ ہوتی ہے آپ کینسل کر دیتے ہیں ،سیاسی انتقام کے نکتے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،کسی بھی شہری کے حقوق کا تحفظ بھی کرنا ہے ،
پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ میرے علم میں ایسا کچھ نہیں کہ نیا مقدمہ درج ہوا ،عدالت نے کہا کہ تو پھر اسی پراسیکیوٹر کو بلا لیتے ہیں جس نے سپیریم کورٹ میں بیان دیا ،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی