سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور حلیم عادل شیخ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے خلاف بات کرتے ہوئے اپنا ماضی بھول گئے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ ان کی گفتگو سن کر میں یہی کہوں گا کہ کہاں راجہ بھوج اور کہاں گنگو تیلی۔انھوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور حلیم عادل شیخ ماضی میں پیپلز پارٹی کے گن گایا کرتے تھے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو پیپلز پارٹی نے عزت دی، حلیم عادل شیخ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت میں شامل رہے۔انھوں نے کہا کہ یہ دونوں افراد اپنے قد اور ماضی کو دیکھ کر بات کریں تو بہتر ہوگا۔

Shares: