صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا گیس بحران پر تحقیقات کا مطالبہ

0
19

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے گیس بحران پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہرنے انکشاف کیا ہے کہ سندھ کی گیس دیگر صوبوں کو دی گئی ہی. اویس شاہ نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ تابش گوہر کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے، وفاقی حکومت جواب دے سندھ کی گیس دیگر صوبوں اور سوئی نادرن کو کیوں دی گئی، وفاق کی گیس کے متعلق کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے، وفاقی حکومت ایل این جی وقت پر خریدتی تو بحران پیدا نہ ہوتا۔
سندھ تو گیس پیدا کرتا ہے بحران دیگر صوبوں میں آتا سندھ میں کیسے آیا۔ انہوں نے کہا نالائق حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سندھ کی کئی صنعتیں اورسی این جی اسٹیشنز کئی دنوں سے بند پڑے ہیں، سی این جی اسٹیشنز اور صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں نوجوان بیروزگار ہونگے،قوم بالکل نہ گھبرائے عمران کی حکومت نے گرمیوں میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کرکے وہ کر دکھا دیا جو پچھلی کسی حکومت نے نہیں کیا۔ وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے بھی تبدیلی انجوائے کررہے ہیں، اور قوم نالائق خان کو بھگت رہی ہے۔

Leave a reply