بالی وڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان جو پوری دنیا میں بہت زیادہ فین فالونگ رکھتے ہیں ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اب سعودی عرب جائیں گے۔ تٖفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان اپنی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کے لئے سعودیہ کا رخ کریں گے۔ ڈنکی کو راج کمار ہیرانی ڈائریکٹ کررہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ سعودی عرب میں دو ہفتے تک جاری رہے گی۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فلم کی شوٹنگ پہلے دبئی کی جانی تھی لیکن بعد میں اس ارادے کو کینسل کر کے سعودی عرب میں شوٹنگ کرنے کو ممکن بنایا گیا۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان بھی ریلیز کے لئے تیار ہے ۔اس فلم کا پوسٹر اور ٹیزر ان کی پہلی تمام فلموں سے مختلف ہے۔ اس فلم کے ٹیزر نے دبنگ خان کو بھی حیران کر دیا اور سلمان خان نے اس فلم کے ٹیزر کو دیکھ کر کہا تھا کہ یہ فلم بہت اچھا بزنس کریگی۔ اس فلم کے پوسٹر اور ٹیزر میں شاہ رخ خان کے جسم پر منہ سمیت پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈنکی فلم میں شاہ رخ خان منفرد کردار ادا کررہے ہیں اور یہ فلم ان کی پہلی تمام فلموں سے یکسر مختلف ہو گی۔ راج کمار ہیرانی ایک منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہے وہ بھی منفرد کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ یہ جوڑی کیسا پراجیکٹ لیکر آتی ہے۔
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا
مقبولیت کا بھوت،عمران خان کو لے ڈوبے گا،کچے ذہن اور تباہی کی خطرناک منصوبہ بندی