اوم شانتی اوم میں‌ کام کرنے کا ایک روپیہ مانگا جاوید شیخ

0
34

سینئر اداکار جاوید شیخ جنہوں نے پاکستانی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا انہیں انڈیا میں‌ بھی بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے. انہوں نے شاہ رخ خان کے والد کا کردار بھی ادا کیا، فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے باپ بننے کا کردار کیسے آفر ہوا اس پر بات کرتے ہوئے جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ بتایا ہے کہ مجھے فرح خان نے کہا میں فلم بنا رہی ہوں اسکا نام ہے اوم شانتی اوم ، اس میں آپ شاہ رخ خان کے والد کا کردار کریں ، میں نے ہاں کر دی. اس کے بعد مجھے ممبئی بلوایا گیا، اور فرح خان نے مجھے ایک فلیٹ لیکر دیا میں وہاں رہا، اس کے بعد فلم کی شوٹنگ کی تاریخیں طے کر لی گئیں، جب کنٹریکٹ سائن کرنے کا وقت آیا تو میں نے کہا کہ میں تو پیسے نہیں لوں

گا کیونکہ شاہ رخ خان کے باپ کا کردار کسی بھی ہندوستانی فنکار کو دیا جاسکتا تھا لیکن میرا انتخاب کیا گیا ہے لہذا میں‌پیسے نہیں لوں گا. لیکن شاہ رخ خان اور فرح خان نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا پیسے توہم آپ کو دیں گے لہذا انہوں نے خود ہی طے کر لیا کہ کتنے پیسے دینے ہیں، لیکن شاہ رخ خان کے باپ کا کردار کرنا میرے لئے باعث فخر تھا. میں نے تو کہہ دیا تھا کہ کنٹریکٹ کی ڈیمانڈ ہے تو ایک روپیہ دیدو، لیکن کنگ خان نے کہا کہ یہ ہمارے اصولوں کے خلاف ہے.

Leave a reply