آشیانہ ہاؤسنگ کیس، شہباز شریف نے کمر درد کے بعد ایک اور بہانہ تلاش کر لیا

0
56

احتساب عدالت لاہورمیں آشیانہ ہاوَسنگ کیس کی سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورکے جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی، فواد حسن فواد اور احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،عدالت میں شہباز شریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکر دی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں حاضری سے استثنی دیا جائے .

شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف کمر درد کا بہانہ بنا کر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی تھی، آج بھی شہباز شریف عدالت پیش نہیں ہوئے اور درخواست دے دی، شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مسلسل کم از کم پانچوٰیں تاریخ پر پیش نہیں ہوئے

Leave a reply