حکومت نے ایسا کیا کر دیا کہ رانا ثناء اللہ رونے پر آ گئے

0
33

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بطور ایم این اے میرا تنخواہ کا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا، حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے رکن رانا ثناء اللہ نے عدالت پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جج کو واٹس ایپ پرتبدیل کردیا گیا،حکومت اپنی مرضی کے جج لگانا چاہ رہی ہے،حکومت ایسے جج لانا چاہتی ہےجوانکی مرضی کے مطابق فیصلہ دے،ایک ماہ ہوگیا ہے ابھی تک کسی جج کومقررنہیں کیا گیا،

حمزہ شہباز پھر گئے جیل، ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ میرے تمام اثاثے اور اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے،اکاؤنٹس منجمد کرنے کا مقصد میں اپنے وکلا کوفیس نہ دےسکوں،میرابطورایم این اےتنخواہ اکاؤنٹ بھی بند کردیا گیا،حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے،اس حکومت کو مزید وقت نہیں دینا چاہئے،جتنااس حکومت کووقت دیاجائے گا اتناہی ملک کانقصان ہوگا،

انسدادمنشیات عدالت کےجج خالد بشیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں،راناثنااللہ کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ نے عدالت میں دلائل دیئے، عدالت نے استففسار کیا کہ سیف سٹی ریکارڈ پیش کیوں نہیں کیا ،عدالت نے ایم ڈی سیف سٹی کو 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا

رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

گزشتہ سماعت پر وکلاء کی ہڑتال کے باعث رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل سماعت ہو گئی تھی بعد ازاں جیل حکام نے رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کر دیا تھا،عدالت نے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی

رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ رانا ثنااللہ کو سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا گیا ،رانا ثنااللہ پارٹی کے متحرک رہنما تھے جس وجہ سے گرفتارکیا گیا،

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناءاللہ کی اہلیہ  بھی عدالت پہنچ چکے ہیں

رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

گزشتہ سماعت پرانسداد منیشات کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ، عدالت نے عثمان انور،عمرفاروق،رستم علی اور سبطین کی درخواست ضمانت منظور کر لی

ضمانت مسترد ہونے پر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply