تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کا ڈائیور بھی ڈرامے باز نکلا.
شہباز گل گرفتار،بغاوت کا مقدمہ درج
وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کوجب گرفتار کیا گیا توواقعہ کے فوری بعد شہباز گل کے ڈرائیور کے دونوں ہاتھ اوربازو بالکل سہی سلامت تھے۔ بعد میں کالی سیاسی والی پٹی چڑھا لی۔ شاید موبائل فون اٹھانے سے ہاتھ زخمی ہوگیا ہو۔
واقعہ کے فورا بعد انکے دونوں ہاتھ اور بازو بالکل سہی سلامت تھے۔ بعد میں کالی سیاسی والی پٹی چڑھا لی۔ شاید موبائل فون اٹھانے سے ہاتھ زخمی ہوگیا ہو۔ pic.twitter.com/5s0h1J6x59
— Fakhar Durrani (@FrehmanD) August 9, 2022
شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے.
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا ڈرائیور واقعہ کے وقت بالکل ٹھیک تھا پھر اچانک اس نے اپنے کپڑے چاک کر دیئے اور ہاتھ میں پٹی باندھ لی ،اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے کہ حالانکہ دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کرنے کے واقعہ کے بعد ان کا ڈرائیور بالکل ٹھیک تھا اور ہاتھ میں موبائل فون تھامے ہوئے تھا.
پی ٹی آئی کارکن کا سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم چلانے کا اعتراف،ویڈیو سامنے آ گئی
پی ٹی آئی کے ڈرائیور اور کارکن بھی اپنے لیڈر اور رہنماوں کے نقش قدم پر جل نکلے ہیں ، ڈرامے بازی تو کوئی ان سے سیکھے!،
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزامسرورکی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
کچھ عرصہ قبل شہباز گل کا موٹر وے پر حادثہ ہو گیا .جسے پی ٹی آئی نے یہ رنگ دیا کہ شہباز گل کو مارنے کی کوشش کی گئی ہے اور حادثے کے بعد شہباز گل اپنی گاڑی کے پاس حشاش بشاش کھڑے تھے لیکن تھوڑی دیر بعد ان کے پورے بازو پر پٹی چڑھ گئی جو کئی دن تک ان کے بازو پر رہی.