شہباز شریف کی کمر درد ٹھیک ہو گئی، شہباز شریف اچانک کہاں پہنچ گئے، نواز شریف کو پتہ چلا تو وہ بھی حیران رہ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کمردرد ٹھیک ہو گئی، شہباز شریف اپنے بیٹے سے ملنے کوٹ لکھپت جیل لاہورپہنچ گئے ،شہباز شریف کوٹ لکھپت میں قید حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے ،ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں کروائی جائے گی.

گزشتہ جمعرات کو شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے ملنے کوٹ لکھپت جیل نہیں گئے تھے کہا تھا کہ میری کمر میں درد ہے، اس سے اگلے روز نواز شریف کو جب احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تو شہباز شریف احتساب عدالت میں بھی نہیں گئے تھے، بحرحال آج اپنے بیٹے سے ملنے جانا تھا تو شہباز شریف کی کمر درد ٹھیک ہو گئی.

آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

احتساب عدالت میں پیشی ہو یا نیب کی طلبی ،شہباز شریف کی کمر درد میں اضافہ ہوجاتا ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں شہباز شریف چلے جاتے ہیں، اجلاس میں خطاب بھی ہوجاتا ہے، پارٹی اجلاس بھی ہو جاتے ہیں لیکن جب پیشی یا طلبی ہو تو کمر درد ہمیشہ ہو جاتی ہے ،

نواز شریف کی پیشی،شہباز شریف نے آج پھر مثال قائم کر دی

نواز کا شہباز سے ملنے سے انکار، کیپٹن ر صفدر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

شہباز شریف کم از کم پانچ بار عدالت میں کمر درد کی وجہ سے پیش نہ ہوئے، اسی طرح نیب میں بھی کم ازکم تین بار کمر درد کی وجہ سے تحقیقات کے لئے پیش نہ ہوئے،

آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

واضح رہے کہ شہباز شریف کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں، نیب نے شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، چودھری شوگر ملز کیس میں بھی نیب نے شہباز شریف سے تحقیقات کرنی ہیں

Shares: