مزید دیکھیں

مقبول

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی کے صارفین...

امریکی فحش اداکارہ کا کالا برقعہ پہن کر افغانستان کا دورہ

امریکی فحش اداکارہ وِٹنِی رائٹ، جن کا اصل نام...

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر منشیات کیس میں قصور وار قرار

آسٹریلوی سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو نیو...

شہباز شریف کے بیٹے کو گرفتار کرنے کا عدالتی حکم

احتساب عدالت نے سلمان شہباز کو گرفتارکرنے کا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں اور سلمان شہباز کو 10 اگست تک گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے

واضح رہے کہ نیب لاہور نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہبازکو 6 بارطلبی کےنوٹس جاری کیے،چیئرمین نیب نے سلمان شہبازکے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں، سلمان شہبازبیرون ملک فرارہوچکے ہیں.نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سلمان شہبازکی جائیداد ضبطی کیلئےکارروائی کاحکم دے.

شہباز شریف سن لیں،میں ابھی تک لندن کی عدالتوں میں جانے کو بے تاب ہوں ، شہزاد اکبر

واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں.

مریم نوازنے اپنے کونسے “اثاثے” ظاہر نہیں کیے؟ شہزاد اکبر نے کیا چیلنج

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق، سلمان رفیق، شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار ہیں، رانا مشہور، احسن اقبال، خواجہ آصف کے خلاف نیب میں انکوائریز چل رہی ہیں.

جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan