قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی فوج کی نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ کشمیرپرحکومت اوراپوزیشن چٹان کی طرح متحدہیں،مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ،کشمیریوں کے لیے پاکستان کی حمایت غیرمتزلزل ہے،کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی حمایت  جاری رکھیں گے،

بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کرفائرنگ کا نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کونشانہ بنانابزدلانہ اورقابل مذمت اقدام ہے، شہری آبادیوں کونشانہ بناناعالمی قوانین اوردونوں ممالک میں معاہدات کی خلاف ورزی ہے،بھارتی فوج ایسےہتھکنڈوں سےمقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کےخلاف جرائم چھپانہیں سکتی،پاکستانیوں نےبھارتی جارحیت کاہمیشہ بہادری اورجرات سےمقابلہ کیاہ ے ، اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے

گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار حکومت پاکستان کی طرف سے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور خاص طور پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں زبردست تقریر پر سخت پریشان ہے اور اس کے بعد سے بھارتی فوج بھی بوکھلاہٹ میں اشتعال انگیزی پر مبنی اقدامات کر رہی ہے، واضح رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے اس سے قبل بھی نہتے شہریوں‌ پر فائرنگ کر کر انہیں شہید کرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھی بدترین مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور پچھلے دو دن میں‌ شہید کئے گئے کشمیری نوجوانوں‌کی تعداد سات ہو گئی ہے، دوسری طرف کشمیریوں کی طرف سے کرفیو کی پابندیوں‌ کو پاؤں تلے روند کر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں،

Shares: